• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ بھر میں انتہائی مطلوب منشیات فروش ہلاک

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب منشیات فروش میکسیکو میں فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 32 سالہ مارکو ایبین نامی انتہائی مطلوب منشیات فروش کو میکسیکو سٹی سے تقریباً 25 کلومیٹر دور ایک علاقے میں گولی ماری گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکو ایبین کو پارکنگ ایریا میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا اور اسے مبینہ طور پر 15 گولیاں ماری گئیں۔

فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت سامنے نہیں آ سکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس منشیات فروش نے پکڑے جانے سے بچنے کے لیے ایک مرتبہ اپنی موت کا جھوٹا دعویٰ بھی کیا تھا۔

یورپی قانون نافذ کرنے والے ادارے یوروپول نے مارکو ایبین کو برازیل سے نیدرلینڈز منشیات اسمگل کرنے کے کام کی وجہ سے یورپ کے انتہائی مطلوب مجرموں کی فہرست میں شامل کر رکھا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید