• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلانیا ٹرمپ کی زیرِ صدارت سلامتی کونسل کا اجلاس، انوکھی تاریخ رقم

— تصویر بشکریہ عالمی میڈیا
— تصویر بشکریہ عالمی میڈیا

امریکی خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کر کے انوکھی تاریخ رقم کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا کی خاتونِ اوّل نے اپنی تقریر میں دنیا بھر کے بچوں کے حقوق اور ان کی تعلیم کے لیے آواز بلند کی۔

نیویارک میں منعقدہ اجلاس میں میلانیا ٹرمپ نے کہا کہ امریکا دنیا بھر کے بچوں کے محفوظ مستقبل اور تعلیم تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

اپنے خطاب میں میلانیا ٹرمپ نے بچوں کی تعلیم کو ’برداشت اور عالمی امن کے فروغ‘ میں کلیدی عنصر قرار دیا۔

یہ پہلا موقع تھا کہ کسی بھی عالمی رہنما کی شریکِ حیات نے سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی۔

امریکا نے رواں ماہ اقوامِ متحدہ کی کونسل کی گردشی صدارت سنبھالی ہے اور اسی حیثیت میں میلانیا ٹرمپ نے اجلاس کی قیادت کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید