کینیڈین حکومت نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر متحدہ عرب امارات چھوڑنے کی ہدایات جاری کردیں۔
کینیڈین حکام کا جاری ہدایت نامے میں کہنا ہے کہ عرب امارات میں موجود کینیڈین شہری حکومت کی خصوصی پروازوں کا انتظار نہ کریں۔
حکام نے کینیڈین عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زمینی راستے سے سعودی عرب یا سلطنت عمان ( مسقط ) پہنچیں۔
کینیڈین حکام نے کہا کہ کسی بھی وقت میزائل یا ڈرون حملے کا خدشہ ہے، سیکیورٹی صورتحال اچانک مزید بگڑ سکتی ہے، شہری فوجی تنصیبات اور حساس مقامات سے دور رہیں۔