جنگ کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر پھنسے 8 بھارتی مسافر سری لنکا روانہ ہوگئے۔
حکام کے مطابق بھارتی مسافر آذربائیجان سے شارجہ کے راستے کویت جارہے تھے لیکن باکو سے شارجہ کی پرواز کو جنگ کے باعث کراچی اتارا گیا تھا۔
بھارتی مسافروں کو سری لنکا کی پرواز سے کولمبو روانہ کردیا گیا ہے جہاں سے وہ بھارتی ایئرلائن کی پرواز سے آج دوپہر نئی دلی پہنچیں گے۔