سعودی دارالحکومت ریاض میں ڈپلومیٹک کوارٹر میں دو نئے دھماکے سنے گئے۔
اس سے پہلے سعودی دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارتخانے سے 2 ڈرون ٹکرانے کے بعد محدود آگ لگ گئی تھی۔
سعودی وزارت دفاع کے مطابق واقعے میں عمارت کو جزوی نقصان پہنچا، عمارت خالی ہونے کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ریاض میں امریکی سفارت خانے پر حملے کا ردعمل جلد دکھائی دے گا، ردعمل میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بھی بدلہ شامل ہوگا۔