• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وادی نیلم میں جاں بحق نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں آج کراچی منتقل کی جائیں گی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی سے وادی نیلم کے علاقے آٹھ مقام میں سیاحت کے لیے جانے والے میاں بیوی دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے، نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں آج کراچی منتقل کی جائیں گی۔

اہل خانہ کے مطابق جاں بحق طحہٰ مکینیکل انجینئر اور دعا زہرہ بی بی اے کی طالبہ تھی۔

اہل خانہ کا بتانا ہے کہ دونوں کی شادی رواں ماہ 4 فروری اور ولیمہ 8 فروری کو ہوا تھا، طحہ اور دعا 11 فروری کو سیاحت کے لیے کراچی سے آزاد کشمیر روانہ ہوئے تھے۔

اہل خانہ کے مطابق طحہٰ سے آخری مرتبہ فون پر بات جمعے کی رات 9 بجے ہوئی تھی، دونوں نے ہفتے کی صبح گیسٹ ہاؤس سے چیک آؤٹ کرکے نیلم ویلی جانا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق انہیں بتایا گیا ہے کہ گیسٹ ہاؤس کے کمرے میں دم گھٹنے سے دونوں جاں بحق ہوئے ہیں، میاں بیوی کی میتیں آج کراچی منتقل کی جائیں گی۔

قومی خبریں سے مزید