• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال نے ٹیچر کو گھٹنے کے بل کھڑے ہوکر ایوارڈ دیا

نارووال کالج برائے خواتین کی ٹیچر ثانیہ عباسی نے اپنے قد کو منزل کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے دیا۔

گرلز کالج کی تقریب تقسیم انعامات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے شرکت کی اور خاتون ٹیچر کے ساتھ دل موہ لینے والا انداز اپنایا۔

انہوں نے ٹیچر ثانیہ کو ایوارڈ دیا، وہ پہلے جھکے اور پھر گھٹنے کے بل کھڑے ہو کر ایواڈ دیا۔

تقریب میں موجود طالبات اور حاضرین نے ٹیچر کو بہترین کارکردگی ایوارڈ ملنے اور وفاقی وزیر کے جذبے کو پُرجوش انداز میں سراہا اور خوب داد دی۔

قومی خبریں سے مزید