• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثہ میں موٹرسائیکل سوار، نوجوان لڑکی چھت سے گر کر جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماڑی پور روڈ اللہ والی مسجد کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق ہوگیا، عمر 19 سال بنائی جاتی ہے ،حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا،پولیس نے لاش شناخت کیلئے سردخانے منتقل کرادی، ملیر کھوکھراپار نمبر 4 نمبر میں واقع گھر کی چھت سے پراسرار طو رپر گرکرنوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی،اسپتال میں متوفیہ کی شناخت23 سالہ ابیرا دختر اختر کے نام سے ہوئی ہے ،لانڈھی زون انڈسٹریل ایریا ڈی سیون بس سٹاپ کے قریب پانی کے کنویں سے30 سالہ نامعلوم شخص کی 2 روزپرانی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے لاش شناخت کیلئے سردخانے میں رکھوا دی ہے ،علاوہ ازیں تیموریہ کے علاقے گلبرگ میں وین فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی، تاہم حادثے میں تمام افراد محفوظ رہے، وین میں خواتین بچوں سمیت 10 سے زائد افراد سوار تھے،حادثے کے باعث گلبرگ سے واٹر پمپ جانے والے سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثرہوئی،بعدازاں وین سے تمام افراد کو باحفاظت نکال کر گاڑی کو ہٹاکر ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید