وادیٔ نیلم سمیت آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں دوسرے روز بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
گریس، شونٹھر، سرگن، جاگراں ویلی میں5 سے8 انچ جبکہ پہاڑوں پر ایک فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے۔
برف باری کے باعث شاردہ کیل تاوبٹ روڈ ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے جبکہ مرکزی شاہراہِ نیلم شاردہ تک ٹریفک کی آمد ورفت کے لیے بحال ہے۔
دوسری جانب وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع میں مطلع ابرآلود اور موسم سرد ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختون خوا اور شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری متوقع ہے۔
ادھر کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔