• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسنگ میچ میں سلطان کی موجودگی، فیروز خان کو لینے کے دینے پڑ گئے

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

آئے دن مختلف تنازعات کے سبب میڈیا کی توجہ کا مرکز بننے والے پاکستانی اداکار فیروز خان پھر تنقید کی زد میں آ گئے۔

حال ہی میں اداکار فیروز خان اور سوشل میڈیا اسٹار و یوٹیوبر رحیم پردیسی کے درمیان باکسنگ میچ ہوا جس میں اداکار کو منہ کی کھانی پڑ گئی۔

رنگ میں اترنے کے صرف 5 منٹ بعد ہی رحیم پردیسی نے فیروز خان کو ڈھیر کر دیا۔

اداکار و یوٹیوبر کے مابین اس میچ کو دیکھنے جہاں شائقین بڑی تعداد میں موجود تھے وہیں فیروز خان کا 6 سالہ معصوم بیٹا سلطان بھی موجود تھا جو اپنے والد کو جیتتے ہوئے دیکھنے کے لیے آیا تھا۔

باکسنگ میچ کے دوران جوں ہی فیروز خان پر مکوں کی بارش شروع ہوئی تو اداکار یہ برداشت نہ کر سکے، پہلے ان کے چہرے پر زخم آئے اور پھر ان کی ناک سے خون بہنا شروع ہو گیا۔

باپ کو شکست خوردہ اور زخمی حالت میں دیکھ کر ان کا ننھا بیٹا سلطان برداشت نہ کر سکا اور اس نے زار و قطار رونا شروع کر دیا۔

کم سن سلطان کی بلک بلک کر روتے ہوئے ویڈیو جوں ہی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی صارفین نے اداکار کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

ناقدین میں ساتھی فنکار اداکار خالد ملک بھی پیش پیش رہے۔

انہوں نے وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ننھے بچے کو اس جگہ کیوں لائے اور اسے اس صدمے میں مبتلا کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید