پاکستانی اداکار فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب باکسنگ میچ میں ہار کے بعد شوہر کے آنسو پونچھنے پہنچ گئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رحیم پردیسی سے باکسنگ میچ میں شکست کے بعد زینب نے فوری طور پر فیروز خان کو گلے لگا کر تسلی دی۔
اس موقع پر انہوں نے رومال سے اداکار کے پسینے اور آنسو بھی پونچھے۔
ایک اور ویڈیو میں اداکار کے بیٹے سلطان مقابلے میں اپنے والد کی شکست کو قبول نہ کرتے ہوئے زارو قطار رو پڑے۔
ڈاکٹر زینب نے اپنی انسٹا پوسٹ میں بھی شوہر فیروز خان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے ان کو چیمپئن قرار دیا اور لکھا کہ آپ حقیقی معنوں میں فائٹر ہیں، کبھی ہار نہیں ماننی چاہیے، میں آپ پر بہت فخر کرتی ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ جیتنا صرف مطلوبہ اسکور حاصل کرنا نہیں ہے، نتیجہ کوئی حیثیت نہیں رکھتا بلکہ ہمت، حوصلہ اور لگن معنیٰ رکھتی ہے، آپ میرے لیے چیمپئن ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔
واضح رہے کہ رحیم پردیسی نے فیروز خان کو باکسنگ فائٹ میں سخت مقابلے کے بعد 1-4 سے ہرا دیا تھا۔