• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: داماد کی فائرنگ سے زخمی ساس چل بسی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے اعظم بستی میں داماد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی ساس دم توڑ گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کو 10 فروری کو داماد نے فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔

حکام نے کہا کہ بچے عدالتی حکم پر ماں کے پاس تھے، روکنے پر ملزم نے فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم 2 گھنٹے بعد تھانے میں ساس کی شکایت کرنے پہنچ گیا تھا۔

پولیس نے ملزم کو تھانے میں ہی حراست میں کر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

قومی خبریں سے مزید