• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داماد نے فائرنگ کر کے سسر کو قتل ،ساس کو زخمی کردیا

لاہور(کرائم رپورٹر سے) اکبری منڈی کے علاقے میں داماد نے فائرنگ کر کے سسر 55 سالہ شعبان کو قتل اور ساس شبانہ کو زخمی کردیا، پولیس کے مطابق ملزم فیصل اور اس کی بیوی کے درمیان تنازع چل رہا تھا، گھریلو تنازع پر داما نے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر سسرجاں بحق اور ساس زخمی ہوگئی، فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ فائرنگ کا واقعہ الخمینی ہسپتال کے قریب پیش آیا،گولیوں کی زد میں آکر ساس شبانہ زخمی ہوگئی، داماد اورسسر قریبی رشتہ دار کے پاس صلح کے لئے آئے۔دوران صلح سسر اور داماد کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، داماد فیصل نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کی ،پولیس نے قانونی کارروائی کے لئےلاش کو قبضہ میں لے لیا جبکہ زخمی ساس شبانہ میو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
لاہور سے مزید