مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے کرم کے شرپسند عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔
پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے کرم میں قافلے پر حملے کا سختی سے نوٹس اور وہاں کے مجموعی حالات کا جائزہ لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا نے شرپسند عناصر کےخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید کہا کہ کچھ شرپسند عناصر امن خراب کرنے کی مذموم کوششں کر رہے ہیں، امن سبوتاژ کرنےکی اجازت کسی کو نہیں دیں گے، سخت کارروائی کی جائے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ گرینڈ جرگے کے ذریعے دونوں فریقین کے درمیان معاہدے طے پا چکے، امن کی بحالی کے لیے بنکرز گرانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔