دفتر خارجہ نے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کے افغانستان سے متعلق بیان پر ردعمل دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ملکی خارجہ امور وفاق کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیرسٹر سیف کا افغانستان کے دورے سے متعلق ایک بیان نظر سے گزرا ہے۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ اپنی تیاری کر کے وفاق سے رابطہ کریں گے۔
یاد رہے کہ بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا حکومت نے افغانستان کے دورے کےلیے ٹی او آرز تیار کرلیے ہیں۔