• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو ملک کو جوڑ سکتے تھے انہیں توڑا گیا، سلمان اکرم راجہ

سلمان اکرم راجہ(فائل فوٹو)۔
سلمان اکرم راجہ(فائل فوٹو)۔

تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ جو ملک کو جوڑ سکتے تھے انہیں توڑا گیا، لوگوں نے ووٹ کاسٹ کیا، پہلے دھاندلی فریقین کرواتے تھے۔ 

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ الیکشن کا دن تقریبآ ٹھیک گزرا لیکن اس کے بعد کارروائی کی گئی۔ 8 فروری ملکی تاریخ کا شاندار دن تھا، لوگوں نے ووٹ سے انقلاب برپا کیا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہر پولنگ اسٹیشن پر ڈبے کھولے گئے فارم 45 کو بدلا گیا، پریزائیڈنگ افسران نے ووٹ والے ڈبے اور فارم 45 آر او کے دفاتر میں منتقل کیے۔ 

انھوں نے کہا کہ گنتی دونوں اُمیدواروں کی موجودگی میں ہونی چاہیے، ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں ہم بیٹھے تھے تو کہا گیا گولی چل گئی ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا ہمیں گریبانوں سے پکڑ کر وہاں سے باہر پھینکا گیا، گولی کس نے چلائی؟ کوئی تحقیق نہیں ہوئی۔

انھوں نے کہا 8 فروری کا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک شاندار دن تھا، 8 فروری کو لوگوں نے ووٹ سے انقلاب برپا کیا، 8 فروری سے قبل پنجاب میں ظلم اور فسطائیت کا بازار گرم کیا گیا۔ 

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ لوگوں کو اٹھایا گیا، مہم نہیں چلانے دی گئی، پولیس کی زیر نگرانی سب کچھ ہوا، گھٹن کے ماحول میں الیکشن ہوا بلا ہم سے چھین لیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید