• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان اکرم راجہ غلط بیانی کررہے ہیں سارا کیا دھرا ان کا ہے، شیر افضل

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی،شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا، اس کا جواب میری پارٹی کے پاس ہے ہی نہیںسلمان اکرم راجہ غلط بیانی کررہے ہیں سارا کیا دھرا ان کا اور ساتھیوں کا ہے۔پی ٹی آئی کا کارکن گھاس نہیں کھاتا، جو بندر بانٹ ہے وہ سب کو نظر آرہی ہے،میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں سیاسی گروپ اور وکلا گروپ کے آپس میں الجھنے کی خبریں ۔ پارٹی میں باقاعدہ دوگروپس ہونے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ وکلا گروپ کی طرف سے یہ تنقید سامنے آرہی ہے کہ پارٹی کی سیاسی قیادت کچھ نہیں کررہی ہے۔سیاسی گروپ کی طرف سے دعویٰ سامنے آرہا ہے کہ وکلا گروپ کی عمران خان تک زیادہ رسائی ہے۔اس لئے وہ سیاسی رہنماؤں کے خلاف ان کے کان بھرتے ہیں۔شیر افضل مروت کا اپنی ہی پارٹی سے سوال کہ مجھے کیوں نکالا؟ ۔ رکن قومی اسمبلی،شیر افضل مروت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی پارٹی کے فنڈز کا آڈٹ کرکے چندہ دینے والوں کو کیوں نہیں بتاتے۔26 نومبر کو ہم ڈی چوک کیوں آئے، اس کا احتساب کیوں نہیں ہوتا۔سلمان اکرم راجہ غلط بیانی کررہے ہیں سارا کیا دھرا ان کا اور ساتھیوں کا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی ممبر کے لئے اس سے برا کیا ہوگا کہ اس کو پارٹی سے نکال دیں اور وجہ کا علم نہ ہو۔ جنہوں نے اپنا ووٹ اور ضمیر بیچا وہ شوکاز کے باوجود پارٹی میں موجود ہیں۔ ایک سال میں تیسری دفعہ مجھے نکلوایا گیا۔جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے میں جلد واپس آؤں گا۔بانی پی ٹی آئی کے گرد جنہوں نے گھیرا ڈالا ہے وہ غیر منتخب لوگ ہیں۔غیر منتخب لوگ پارٹی کے معاملات چلا رہے ہیں۔ پارٹی لیڈرز چیزیں چھپا رہے ہیں۔سلمان اکرم راجہ غلط بیانی کررہے ہیں۔ سارا کیا دھرا ان کا اور ساتھیوں کا ہے۔یہ خود کو ڈی فیکٹو سیکریٹری جنرل کہتے ہیں جسے عام زبان میں غاصب کہتے ہیں۔ بانی کو کہا گیاصوابی کا کراؤڈ مروت لائے جو ان کے نعرے لگا رہا تھا۔ اگر سارا مجمع میں لایا تھا تو پی ٹی آئی کا کراؤڈ کہاں گیا؟سلمان اکرم راجہ کو اگر ناگوار گزرا ہے تو مجھے ان کی پروا بھی نہیں ہے۔سلمان اکرم راجہ جن کی سفارش سے سیکریٹری جنرل بنے دراصل وہ با اثر لوگ ہیں۔۔علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن ہیں اس وجہ سے احترام ہے ان کے خلاف کوئی لفظ نہیں کہہ سکتا۔میں نے کہا تھا موروثی سیاست کا قائل نہیں ہوں، یہ بات بھی ناگوار گزری۔ میرے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو اب جواب دوں گا۔ پروپیگنڈہ مشین کو وی لاگ کرکے جواب دوں گا۔ میں نہیں سمجھتا کہ پارٹی کے معاملات درست چل رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید