پاکستانی معروف سینئر اداکارہ و میزبان عنبر خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دبئی سے نانی کے کہنے پر پاکستان شفٹ ہوئی تھیں۔
اداکارہ عنبر خان نے حال ہی میں اپنی بہن، اداکارہ و میزبان کرن خان کے ساتھ نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی۔
اداکار بہنوں نے شو کے دوران دلچسپ سوالات کے جواب دیے اور مختلف موضوعات پر بات کی۔
عنبر خان نے بتایا کہ میری ابتدائی تعلیم دبئی کی ہے جبکہ کرن خان دبئی میں پیدا ہوئی تھیں۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میں نانی کے کہنے پر پاکستان آئی تھی، میری نانی نے میرا برین واش کر کے پاکستان ڈاکٹر بننے کے لیے بھیجا تھا، نانی کا کہنا تھا کہ میں ڈاکٹر بن کر، کوٹ پہن کر بہت اچھی لگوں گی، میں ایسی ڈاکٹر بنوں گی جسے مریض دیکھ کر خوش ہوں گے۔
عنبر خان نے بتایا کہ ہمارے خاندان میں سب ڈاکٹرز ہیں، مجھ سے پہلے بھائی پاکستان آ گئے تھے، میں نے پھر سوچا کہ چلی جاتی ہوں پاکستان، بھائی بھی وہاں اکیلا ہے اور پھر میں دبئی سے پاکستان شفٹ ہو گئی۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ میں نے پاکستان آنے کے بعد میٹرک یہیں سے کیا، میڈیکل میں دو نمبروں سے رہ گئی تھی جس کی وجہ سے ڈاکٹر نہیں بن سکی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پھر میں نے کامرس کالج سے کامرس میں تعلیم حاصل کی۔