• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد قیصر کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتِ عالیہ میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی تفصیلات کے لیے دائر دخواست پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس عبد الفیاض نے سماعت کی۔

سماعت کے دوران جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل آفس سے پوچھتے ہیں کہ رپورٹ آئی ہے کہ نہیں؟

ڈپٹی اٹارنی جنرل دانیال نے استدعا کی کہ ہمیں وقت دیا جائے، رپورٹ جمع کریں گے۔

عدالت نے کہا کہ ٹھیک ہے، آپ رپورٹ جمع کرائیں۔

سماعت کے دوران اسد قیصر کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ اس رمضان میں بھی عمرہ ادا کرنے کا ارادہ ہے، لہٰذا رمضان کے بعد کی تاریخ دی جائے۔

عدالت نے اسد قیصر کو 8 اپریل تک حفاظتی ضمانت دے دی۔

قومی خبریں سے مزید