کوئٹہ کے علاقے گوہر آباد میں نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل سواروں پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں باپ جاں بحق ہو گیا جبکہ بیٹا محفوظ رہا۔
واقعے کے خلاف ورثاء نے احتجاج کیا جس کے باعث سونا خان چوک پر ٹریفک معطل ہو گئی۔
جامعہ کراچی کی سینیٹ کا 23 واں اجلاس منگل کے روز چائنیز ٹیچرز میموریل آڈیٹوریم، جامعہ کراچی میں صوبائی وزیر برائے جامعات و تعلیمی بورڈز محمد اسماعیل راہو کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں سینیٹ کے 22 ویں اجلاس (منعقدہ 23 دسمبر 2024ء) کی کارروائی کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور چیئرمین پاکستان فرانس بزنس فورم سردار ظہور اقبال نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پانچ دسمبر کو ایوانِ صدر میں چیف آف ڈیفنس فورسز کا منصب سنبھالتے ہوئے جس اعتماد، عزم اور بصیرت کے ساتھ یہ اعلان کیا تھا کہ ’اب پاکستان کی اڑان کا وقت آ گیا ہے‘ برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کی حالیہ تجزیاتی رپورٹ درحقیقت اسی سوچ اور وژن کی عملی عکاس ہے۔
حکومتِ سندھ کا کویت کے ساتھ تھر واٹر سپلائی پروجیکٹ، کراچی ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ اور این ای ڈی ٹیکنالوجی پارک کے قیام کے منصوبوں پر دستخط ہو گئے۔
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک کو وسیع اور مسلسل نوعیت کے چیلنجز کا سامنا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ترجمان مشرف زیدی نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن کے بعد فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی ہو گی۔
حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کھوکھر پیلس اور مرغوب احمد کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
کراچی میں کالعدم تحریکِ لبیک (ٹی ایل پی) کے متعدد رہنماؤں نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔
سینیٹر پلوشہ خان نے وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان کے خلاف سینیٹ سیکرٹیریٹ اسلام آباد میں تحریکِ استحقاق جمع کرا دی۔
وفاقی کابینہ نے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2002ء میں ترامیم کی منظوری دے دی۔
سینیٹ ہاؤس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے کنوینر سینیٹر ناصر بٹ کا کہنا ہے کہ لاجز میں فلیٹس کی تعمیرات پر زیادہ اخراجات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاءلنجار نے کہا ہے کہ رانگ وے آنے والے اور سگنل کی خلاف ورزی پر لازمی چالان ہوگا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی، ساتھ یہ بھی کہا کہ جائز مطالبات پر ہی مذاکرات ہوں گے، مذاکرات کی آڑ میں بلیک میلنگ نہیں چلے گی۔
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) عارف حبیب کنسورشیم نے نجکاری کمیشن کی تقریب میں 125 ارب روپے میں خرید لی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی جکاری کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اس موقع پر اجلاس کو پرائیویٹائزیشن کمشنر اور وزارت نجکاری نے نجکاری کے عمل پر بریفنگ دی۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر کالعدم ٹی ٹی پی کے کیمپوں پرپاکستان کی کارروائی کا موازنہ غیر مناسب ہے، پاکستان کی جانب سے دیا گیا جواب مکمل جائز تھا۔
انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن نے (IBCC) نے انٹرمیڈیٹ کی سطح پر انجینئرنگ، میڈیکل اور سائنس جنرل جیسے سبجیکٹ گروپس کے خاتمے کی تجویز دے دی۔