وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں رجب طیب اردوان انٹرچینج ایف 8 کا افتتاح کردیا۔
تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ آج ایک مرتبہ پھر یہاں ایک شاندار عوامی منصوبے کا افتتاح کیا جارہا ہے، عوامی منصوبے سے بڑی سہولت ملے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ محسن نقوی اور ان کی پوری ٹیم نے 84 دن میں یہ منصوبہ مکمل کیا ہے، منصوبہ مختص کی گئی رقم سے کم لاگت میں مکمل کیا گیا ہے۔