• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‎فرانس میں پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کی یونیسکو کے پلینری اجلاس میں شرکت

فرانس میں پاکستان کی سفیر اور یونیسکو میں مستقل مندوب ممتاز زہرہ بلوچ نے یونیسکو کے پلینری اجلاس میں شرکت کی۔ 

اس موقع پر انھوں نے  یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کی وائس چیئرپرسن کی حیثیت سے بریفنگ دی۔

انہوں نے یونیسکو کے مقاصد کے حصول، علاقائی تعاون کےلیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ ممتاز زہرہ بلوچ نے حال میں فرانس میں اپنی بطور سفیر ذمہ داریاں سنبھالی ہیں اور وہ فرانس میں پاکستانی مصنوعات، تجارت کے فروغ کے ساتھ ساتھ پاکستان اور فرانس کے درمیان مزید بہتر تعلقات کےلیے کوشاں ہیں۔

انہوں جنگ کو انٹر ویو میں بھی اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ فرانس یورپی یونین کا اہم ملک ہے اور پاکستان کے ساتھ اس کے دیرینہ تعلقات ہیں۔

قومی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید