• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب یوسف تالپر کے انتقال کی خبر میرے لیے باعثِ صدمہ ہے: بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹ بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو
چیئرمین پیپلز پارٹ بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواب یوسف تالپر کے انتقال کی خبر میرے لیے باعثِ صدمہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے نواب یوسف تالپر کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواب یوسف تالپور پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ نواب یوسف تالپر نے ایم آر ڈی کے دوران بہادری سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔

دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ نے نواب یوسف تالپر کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ رکنِ قومی اسمبلی نواب یوسف تالپر ایک تجربہ کار، مدبر اور دور اندیش سیاستدان تھے۔

سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف نے  نواب یوسف تالپر کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواب یوسف تالپر کی وفات پیپلز پارٹی اور جمہوری سیاست کے لیے بڑا نقصان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کر گئے ہیں۔

نواب یوسف تالپور متعدد بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں، وہ شہید بےنظیر بھٹو کی کابینہ میں وفاقی وزیر بھی رہے۔

قومی خبریں سے مزید