• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وَن ڈش کی خلاف ورزی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز برہم

مریم نواز—فائل فوٹو
مریم نواز—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وَن ڈش کی خلاف ورزی کے واقعات پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انتظامیہ کو متعلقہ علاقوں میں وَن ڈش کی پابندی کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دے دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ وَن ڈش پر پابندی کا اطلاق فارم ہاؤسز اور نجی پراپرٹیز میں شادی کی تقریبات پر بھی ہو گا جبکہ وَن ڈش کی خلاف ورزی سامنے آنے پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر ذمے دار سمجھا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے وَن ڈش کی خلاف ورزی پر جرمانے اور قواعد کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی اور کہا کہ وَن ڈش کی خلاف ورزی استطاعت نہ رکھنے والے والدین پر مالی بوجھ بنتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شادی کی تقریبات میں ایک سے زیادہ ڈِشز کے منفی سماجی اثرات سامنے آتے ہیں، انتظامیہ متعلقہ علاقوں میں وَن ڈش پر پابندی ہر صورت یقینی بنائے۔

قومی خبریں سے مزید