• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم کا مسئلہ ابھی سے نہیں 103 سال سے چل رہا ہے۔: علی امین خان گنڈاپور

علی امین گنڈا پور---فائل فوٹو
علی امین گنڈا پور---فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین خان گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کرم کا مسئلہ ابھی سے نہیں 103 سال سے چل رہا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  علی امین گنڈا پور نے کہا کہ یہ جو کہتے ہیں زمین کا تنازع ہے،  ہم حقیقت سے پیچھے کیوں ہٹ رہے ہیں جبکہ زمین کے تنازعےتو ہرجگہ پر ہوتےہیں تو کیا پورے پورے گاؤں کھڑے ہوجاتے ہیں۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ زمین کا تنازع چند لوگوں میں ہوتا ہوگا لیکن فرقہ واریت کا جو عنصر ہے وہاں بین الاقوامی قوتیں انویسمنٹ کررہی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ جس طرح کا اسلحہ بارود سپلائی اور استعمال ہورہا ہے وہ اس میں پوری طرح عالمی قوتیں ملوث ہیں، وہ اس چنگاری سے پورے پاکستان میں آگ لگانا چاہتے ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم کرم کے مسئلے پر بھرپور کام کررہے ہیں جبکہ  2 ارب روپے سے سی سی ٹی کیمرے بھی لگا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روڈ کے ساتھ ساتھ پکٹس وہاں بھی بنا رہےہیں جہاں سے لوگوں کونشانہ بنا رہے ہیں۔

علی امین نے بھی کہا کہ کلیئر پیغام ہےجو غلط ہے، دہشتگردی پھیلارہا ہے وہ بچےگا نہیں، اس کو سزا ملے گی۔

قومی خبریں سے مزید