وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کا معاشی استحکام سیاسی استحکام سے مشروط ہے۔
پشاور میں تقریب سے خطاب میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سرمایہ کار خیبر پختون خوا میں سرمایہ لگائیں۔
علی امین گنڈا پور نے یہ بھی کہا کہ فلاحی منصوبوں پر توجہ دے رہے ہیں۔