• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پیپلز بس سروس کی آر 3 بس کا روٹ عارضی طور پر تبدیل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چیمپئنز ٹرافی کے باعث کراچی میں پیپلز بس سروس کی آر 3 بس کا روٹ عارضی طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔

پیپلز بس سروس انتظامیہ نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے جہاں ہیوی ٹریفک کی آمد و رفت پر پابندی ہے وہیں پیپلز بس سروس کو بھی مخصوص شاہراہوں سے گزرنے کی اجازت نہیں۔

انتظامیہ کے مطابق میچ کے باعث آر 3 بس جو کہ نارتھ ناظم آباد سے لیاقت آباد، حسن اسکوائر، کارساز سے ہوتی ہوئی شارعِ فیصل جاتی تھی اب تین ہٹی اور شارع قائدین سے ہوتی ہوئی شارع فیصل پہنچے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آر 3 بس کا روٹ صرف میچز والے دن کے لیے تبدیل کیا گیا ہے جبکہ میچ کے علاوہ عام دنوں میں یہ بس پرانے روٹ کے حساب سے چلے گی۔

قومی خبریں سے مزید