رحیم یارخان میں قومی شاہراہ پر بس نے رکشے کو ٹکر مار دی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔