• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی ف میں شمولیت کی خبریں غلط ہیں: پرویز خٹک

پرویز خٹک--فائل فوٹو
پرویز خٹک--فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے جے یو آئی ف میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی۔

سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ابھی تک کسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں مولانا فضل الرحمٰن سے صرف معمول کی ملاقات ہوئی تھی۔

 پرویز خٹک نے یہ بھی کہا ہے کہ میں کل فی الحال آزاد حیثیت سے جلسہ کر رہا ہوں۔

قومی خبریں سے مزید