ایف آئی اے گوجرانوالہ نے منڈی بہاءالدین میں کارروائی کے دوران انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے شہری کو موریطانیہ بھجوایا تھا اور اس سے 49 لاکھ روپے بٹورے تھے۔
متاثرہ نوجوان نے کشتی میں سوار ہونے سے انکار کر دیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ ایف آئی اے میں مقدمہ درج تھا۔