• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر سیف نے مولانا شیرانی کو بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچا دیا

بیرسٹر سیف اور مولانا محمد خان شیرانی—فائل فوٹو
بیرسٹر سیف اور مولانا محمد خان شیرانی—فائل فوٹو

جے یو آئی (شیرانی گروپ) کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ مفاہمت کے ذریعے ملک کو ٹکراؤ سے نجات دلانی چاہیے۔

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے مولانا محمد خان شیرانی سے ملاقات کر کے ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی۔

ملاقات میں سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی اور سابق سینیٹر اسلم بُلیدی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں قائدین کا ملک میں سیاسی تعاون اتفاقِ رائے سے آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

اس موقع پر بیرسٹر سیف نے مولانا محمد شیرانی کو بانیٔ پی ٹی آئی اور وزیرِاعلیٰ کے پی کی جانب سے پیغام پہنچایا۔

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے مولانا شیرانی سے کہا ہے کہ مفاہمت، باہمی تعاون اور اعتماد کی فضا کے فروغ میں آپ کے کردار کے خواہش مند ہیں۔

گفتگو کے دوران سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبے میں آپ کا بے حد احترام اور عزت ہے۔

جواب میں مولانا شیرانی نے کہا کہ مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے محمد علی درانی کو مزید فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید