• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا شیرانی و گل نصیب کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات

مولانا محمد خان شیرانی اور مولانا گل نصیب نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر مولانا محمد شیرانی اور مولانا گل نصیب نے مولانا فضل الرحمٰن کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

ملاقات کے دوران جے یو آئی ف کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔


واضح رہے کہ چند ماہ قبل مولانا محمد شیرانی اورمولانا گل نصیب کی جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کی رکنیت ختم کی گئی تھی۔

تازہ ترین