عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار، میوزک کمپوزر، ریکارڈ پروڈیوسر، گلوکار اور گیت نگار اے آر رحمان کی سابق اہلیہ سائرہ کو حال ہی میں ہنگامی طبی صورتحال کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی۔
سابق اہلیہ نے اے آر رحمان کی جانب سے سپورٹ پر ان سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔
دریں اثنا سائرہ نے اپنی قانونی ٹیم کے ذریعے سے ان کے اسپتال میں داخل کرانے اور سرجری کے بارے میں میڈیا کو ایک بیان جاری کیا۔
انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں سائرہ نے میوزک کمپوزر، ساؤنڈ ڈیزائنر رسول پوکٹی اور ان کی اہلیہ شاہدہ اور ساتھ ہی قانونی معاون وندانا شاہ کا ان کی سپورٹ پر شکریہ ادا کیا۔
بیان کے مطابق چند روز قبل مسز سائرہ رحمان کو طبی ایمرجنسی پر اسپتال میں داخل کرایا گیا اور ان کی سرجری کی گئی۔
واضح رہے کہ اے آر رحمان اور انکی اہلیہ کے درمیان گزشتہ سال نومبر میں 29 کی ازدواجی رشتے کے بعد علحیدگی ہوگئی تھی۔