خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کا ملازم ظاہر کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، سینیٹ سیکریٹریٹ کی درخواست پر مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کیا گیا۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ ملزم خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کا افسر کہہ کر کئی بار سینیٹ سیکریٹریٹ آیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم دھمکیوں کے ذریعے ذاتی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، تحقیقات کے دوران ملزم کی جعلی شناخت کا انکشاف ہوا۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کرکے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔