پنجاب کے علاقے قصور میں رائے ونڈ روڈ کھارا موڑ کے نزدیک وین نالے میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔
اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا، جاں بحق افراد کی شناخت کی جارہی ہے۔