• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پونم پانڈے کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے مداح کی نازیبا حرکت، ویڈیو وائرل

کولاج اسکرین گریب
کولاج اسکرین گریب

بھارتی اداکارہ اور ماڈل پونم پانڈے کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے ایک مداح نے نازیبا حرکت کی، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پونم پانڈے کو اس وقت شدید حیرانی کا سامنا کرنا پڑا۔ جب وہ میڈیا سے بات کر رہی تھیں کہ اچانک ایک مداح پیچھے سے آیا اور ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی۔

جیسے ہی پونم نے مداح کی درخواست قبول کی، تو اس نے آگے بڑھ کر زبردستی بوسہ لینے کی کوشش کی، جس پر اداکارہ سمیت وہاں موجود فوٹوگرافرز اور لوگ حیران رہ گئے۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی اداکارہ نے مداح کی اس حرکت پر فوری رد عمل دیتے ہوئے اسے پیچھے کو دھکا دیا۔

اس موقع پر لوگوں نے اس شخص کو کافی برا بھلا  بھی کہا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کچھ لوگ اسے پلانٹڈ قرار دے رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید