آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ زمبابوے میں کھیلا جارہا ہے۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان فرحان یوسف کا کہنا ہے کہ ہم نے کنڈیشنز دیکھ کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں ٹرائی سیریز کھیلنے سے کنڈیشنز کو سمجھنے میں مدد ملی ہے۔
دوسری جانب انگلش ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دونوں وارم اپ میچز جیت کر آرہے ہیں جس سے ہم بہتر پوزیشن میں ہیں۔
اس سے قبل آج ہونے والے میچوں میں بھارت نے امریکا کو 6 وکٹ سے ہرایا جبکہ گروپ بی میں ویسٹ انڈیز نے تنزانیہ کو 5 وکٹ سے شکست دی۔
علاوہ ازیں میزبان زمبابوے اور اسکاٹ لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔
انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ کے میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔