امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حملے کے متضاد اشاروں کے باوجود امریکا کی جانب سے جنگ کی تیاری جاری ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ امریکا ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر بڑے حملے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حملے سے ایرانی حکومت کو نقصان نہیں ہوگا۔
امریکی عہدیدار کے مطابق ایران پر حملے سے خطے میں وسیع جنگ کا خطرہ ہے، محدود حملے مظاہرین کا حوصلہ بڑھا سکتے ہیں، مگر جبر نہیں رکے گا۔
دوسری جانب برطانوی اخبار کے مطابق امریکی حکام نے صدر کو خبردار کیا کہ محدود فوجی آپشنز اور عملی صلاحیتوں کے باعث امریکی فوج اس وقت ایران پر حملے کے لیے تیار نہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق خلیجی اتحادیوں کی کوششوں نے فی الحال جنگ ٹال دی ہے۔ صدر ٹرمپ نے آخری لمحے میں یوٹرن لیا ہے لیکن جنگ کے خطرات برقرار ہیں۔