خیر پور قومی شاہراہ پر رانی پور کے قریب وین کی ٹکر سے ایک بچی جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طالبہ سڑک پار کر رہی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں مزید 2 بچیاں زخمی بھی ہوئیں جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
زخمی بچیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔