شاتمِ رسول ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے ہادی مطر کو امریکی عدالت نے قتل کی کوشش کے جرم میں مجرم قرار دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے ہادی مطر کے خلاف نیویارک کی عدالت میں مقدمہ شروع ہوا تھا۔
لبنانی نژاد امریکی حملہ آوار نے مقدمے کی کارروائی کے دوران امریکی عدالت میں اعترافِ جرم کیا، جس پر اسے 23 اپریل 2025ء کو سزا سنائی جائے گی، ممکنہ طور پر اسے 25 سال تک قید کا سامنا کرنا پڑے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 27 سالہ ہادی مطر پر الزام تھا کہ اس نے 2022ء میں رشدی کو درجنوں بار چاقو مارا، جس کے نتیجے میں رشدی کی بینائی متاثر ہوئی۔