پولیس نے کوئٹہ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا۔
کوئٹہ کے علاقے شعبان میں 2 روز قبل پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے تھے۔
اس موقع پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے 4 حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔
مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے جس پر کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔