• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شکاری نے 42 ہزار ڈالر دےکر چترال میں مارخور کا شکار کرلیا

چترال کی رمبور ویلی میں پہلے شکار پر کیلاشی خواتین اور مردوں نے رقص کیا اور جشن منایا۔ فوٹو : فیس بک
چترال کی رمبور ویلی میں پہلے شکار پر کیلاشی خواتین اور مردوں نے رقص کیا اور جشن منایا۔ فوٹو : فیس بک

چترال کے گول نیشنل پارک میں امریکی شکاری نے مار خور کا کامیاب شکار کرلیا۔

چترال کی رمبور ویلی میں پہلے شکار پر کیلاشی خواتین اور مردوں نے رقص کیا اور جشن منایا۔

امریکی شکاری جیمز واکر کرافورڈ نے 42 ہزار 500 امریکی ڈالر (تقریباً1 کروڑ 19 لاکھ روپے) ادا کرکے 10 سال کی عمر کے مارخور کا شکار کیا۔

وادی میں پہلی بار مارخور کے شکار پر کیلاشی مرد اور خواتین نے روایتی رقص کرکے خوشی کا اظہار کیا۔

قومی خبریں سے مزید