بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کہیں بھی موجود ہوں ان کی کیمسٹری مداحوں کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے۔
اس مرتبہ آدر جین اور الیکھا ایڈوانی کی شادی میں جاتے ہوئے دونوں کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
ویڈیو میں جوڑے کو فوٹوگرافرز کے لیے پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا۔
اس موقع پر رنبیر نے فوٹوگرافرز سے ایک ایسی بات کہی جس پر اداکارہ و ان کی اہلیہ عالیہ بھٹ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب میں شرکت کے بعد عالیہ اور رنبیر نے فوٹوگرافرز کے لیے پوز دیا جس کے بعد رنبیر سے سولو تصاویر کے لیے اصرار کیا گیا۔
رنبیر کپور نے پاپارازی فوٹوگرافرز کے اصرار کے باجود سولو تصاویر کے لیے پوز دینے سے انکار کردیا۔
انہوں نے اپنے روایتی انداز میں جواب دیا پاگل ہے کیا؟ اس پر عالیہ بھٹ کا ردعمل بھی ناقابل یقین تھا، وہ کھلھلا کر ہنس پڑیں۔
جیسے ہی عالیہ اور رنبیر نے پاپارازی کے لیے پوز دیا، فوٹوگرافروں نے انہیں دیکھ کر بالی ووڈ کی نمبر ون جوڑی پکارنا شروع کردیا۔
بھارتی فلموں کی خوبصورت جوڑی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔