پیاری بیٹی
آپ کی امی نے بتایا کہ آپ کو شوہر سے ذہنی ہم آہنگی میں مشکل پیش آرہی ہے۔
شادی کے فورا بعد کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے۔
لیکن سوچیں کہ خرابی کہاں ہے۔
شوہر اچھا آدمی ہے تو تھوڑا بہت سمجھوتا کرنا چاہئے۔
بات نہ بن رہی ہو تو اپنی زندگی خراب نہیں کرنی چاہئے۔
علیحدگی بری بات نہیں ہے۔ زبردستی ساتھ رہنا بری بات ہے۔
طلاق ہوجانا بری بات نہیں ہے۔ بری شادی چلانا بری بات ہے۔
جو جی چاہے فیصلہ کریں۔
لیکن یاد رکھیں، باپ کے گھر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔
فقط۔آپ کا والد