• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوپ فرانسس کی حالت نازک، آکسیجن دی جارہی ہے، ویٹی کن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کیتھولک عیسائیوں کی مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی حالت مزید بگڑ گئی جس کے باعث انہیں آکسیجن دی جارہی ہے۔

ویٹی کن کے مطابق پوپ فرانسس نے اتوار کی شب بھی اسپتال میں گزاری جہاں انکی حالت نازک ہے۔

ویٹی کن کے جاری کردہ بیان کے مطابق پوپ فرانسس کو آکیسجن دی جارہی ہے تاہم سانس لینے میں پوپ کو کسی نئے مسئلہ کا سامنا نہیں ہوا۔

ویٹی کن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانس کو ریڈ بلڈ سیلز چڑھائے گئے تھے جن سے صحت پر مثبت اثرات ہوئے ہیں اور ہیموگلوبن کی سطح بلند ہوگئی ہے۔

ویٹی کن کے مطابق پوپ چوکنا ہیں اور ذہنی طورپر بہتر ہیں، پوپ فرانسس کے گردے کسی حد تک کام نہیں کررہے تاہم پوپ فرانسس نے اتوار کو دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔

دوسری جانب پوپ کی صحت یابی کے لیے ویٹی کن سمیت مختلف مقامات پر دعائیہ تقاریب بھی منعقد کی گئیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید