• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ایران سرحد سے غیر معمولی ہواؤں کا سلسلہ آج داخل ہو گا، موسلا دھار بارش کا امکان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاک ایران سرحدی علاقوں پر غیر معمولی مغربی موسمی سسٹم آج اثر انداز ہو گا جس کی وجہ سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مغربی موسمی سسٹم بلوچستان کے شمال کی جانب بڑھ رہا ہے، دوپہر کے بعد بلوچستان کے شمال بالائی علاقے اسی موسمی سسٹم کے زیرِ اثر آئیں گے جبکہ اسی سسٹم کے ملک کے بیشتر علاقوں تک پھیلنے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ یہ غیر معمولی موسمی سسٹم 28 فروری تک بلوچستان میں موجود رہے گا، جس کی وجہ سے اگلے 72 گھنٹوں میں موسلا دھار بارش، ژالہ باری اور آندھی چلنے کا امکان ہے۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چمن، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ، لورالائی، زیارت، میں بارش کا امکان ہے، جبکہ ہرنائی، کوہلو، بارکھان میں آندھی چلنے کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کے لیےالرٹ جاری کر دیا ہے، ساتھ ہی موسمی سسٹم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید