• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ قتل کیس، عالمی ڈرگ چین کے ملوث ہونے کا انکشاف


مصطفیٰ قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، منشیات کی خرید و فروخت میں انٹرنیشنل ڈرگ چین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ اور سائبر کرائم سے متعلق تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ منشیات کے حوالے سے کارروائی کر رہا ہے، منشیات کی ترسیل میں مختلف کوریئر کمپنیز کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ملزم ساحر  نے منشیات سے متعلق تفتیش میں انکشاف کیا ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ساحر  ارمغان کے ذریعے مصطفیٰ سے ملا تھا، ملزم ساحر نے ارمغان سے رابطے کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی ہیں۔

تفتیشی حکام نے کہا ہے کہ ملزم کا کال ڈیٹا ریکارڈ بھی حاصل کیا گیا ہے، جس میں ملزم کے ارمغان سے رابطے سامنے آئے ہیں۔

 منشیات اور مصطفیٰ کے قتل کے حوالے سے ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید