مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے بھارتی ہندو یاتری واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔
ایک خاتون سمیت پاکستان آنے والے 120 سے زائد بھارتی ہندو یاتری ایک ہفتہ قیام کریں گے۔
ہندو یاتری آ ج گردوارہ ڈیرہ صاحب میں قیام کریں گے اور کل کٹاس راج روانہ ہوں گے۔
رواں ماہ کی 26 فروری کو ہندو یاتری کٹاس راج مندر میں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔
ہندو یاتریوں کا اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی بالکل ٹھیک ہے، ہمیں ایک دوسرے کے ملک میں آنا چاہیے، واہگہ بارڈر پر بھرپور استقبال کیا گیا جس کے لیے ہم شکر گزار ہیں۔
ہندو یاتریوں کے مطابق پاکستان آ کر دلی خوشی محسوس ہوتی ہے۔