• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزاروں لوگ اس لیے جیلوں میں ہیں کہ انہوں نے جلوس کیوں نکالا: محمود خان اچکزئی

تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان اتحاد کے رہنما محمود خان اچکزئی—فائل فوٹو
تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان اتحاد کے رہنما محمود خان اچکزئی—فائل فوٹو

تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان اتحاد کے رہنما محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ہزاروں لوگ صرف اس لیے جیلوں میں ہیں کہ انہوں نے جلوس کیوں نکالا۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب بھائی ہیں، پاکستان کو چلانا ہے، ایک دوسرے کا احترام کریں۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی اصولوں کے تحت پانی میں جس جس کا حصہ ہے، اسے ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں لوگ اس لیے رکھے جاتے ہیں کہ تاکہ عوام میں انصاف کر سکیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سینیٹ میں قوموں کی برابری کی بنیاد پر نمائندگی ہونی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید