• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ دور حاضر کی بڑی موسمیاتی ٹریجڈی کا شکار ہوا، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اعتراف کیا ہے کہ سندھ دور حاضر کی سب سے بڑی موسمیاتی ٹریجڈی کا شکار ہوا ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ 2022 کے سیلاب میں سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، صوبے کے کئی ساحلی علاقے بھی سمندر برد ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ دور حاضر کی سب سے بڑی موسمیاتی ٹریجڈی کا شکار ہوا ہے، ہمیں ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کی تیاری کرنی ہے۔ اس کےلیے سبز انقلاب پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اڑان پاکستان کا ایک پوائنٹ توانائی بھی ہے۔ سندھ میں قدرت نے ہمیں 400 سال کا کوئلہ دیا ہے، یہ دفن خزانہ اس وقت ملک کا انرجی کیپٹیل بن رہا ہے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں ترقی کی کنجی سیاسی استحکام ہے، کسی سیاسی لانگ مارچ کی نہیں بلکہ اقتصادی لانگ مارچ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے اس سال شروع کرنے کو ترجیح بنایا ہے، موٹروے کی تعمیر نو پر بھی کام کر رہے ہیں،جسے پورٹ کےلیے قابل استعمال بنائیں گے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ آباد ی بڑھنے کی شرح 2 اعشاریہ 55 فیصد ہوگئی ہے، اگر اسی طرح آبادی بڑھتی رہی تو ہماری معیشت بیٹھ جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام مسلم یا غیرمسلم ممالک نے آبادی پر ہی کنٹرول کرکے ترقی کی ہے، تمام صوبوں کے ساتھ شراکت داری کی کوشش کر رہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ صوبائی حکومت کےساتھ مل کر آگے کی حکمت عملی بنائیں گے، صوبہ سندھ نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

قومی خبریں سے مزید